غیرملکی کمپنیوںکا 14کروڑڈالرمنافع بیرون ملک منتقل

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جولائی 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے14کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کوباہر منتقل کرنے کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے14کروڑ ڈالر کا منافع اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔جولائی 2023 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 2.16 ارب ڈالر کا منافع پاکستان سے باہرمنتقل کیا تھا جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں پاکستان سے باہر منافع کی منتقلی میں 66 فیصد کمی آئی۔اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 41.5 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا تھا۔