کراچی میں رہنا بہت مشکل ہے، وزیرداخلہ سندھ

86

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ جمہوریت کو جب جب خون کی ضرورت پڑی وکلا نے خون دیا،کراچی میں رہنا بہت مشکل ہے، وکلا کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس دے رہے ہیں۔ کراچی بار کے نئے بار روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ و قانون نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ہمارے لیے والدین کا درجہ رکھتی ہے۔ اسی بار نے مجھے آج یہاں تک پہنچایا ہے۔ ملک بنانے میں وکلا کا اہم کردار رہا ہے۔ جمہوریت کو جب جب خون کی ضرورت پڑی وکلا نے خون دیا۔