ٹھٹھہ: برسات کے باعث نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی معطل رہی

23

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ اور اس کے کوہستانی اور ساحلی علاقوں میں دوسرے روز بھی تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، برسات کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کی فراہمی کئی کئی گھنٹے معطل رہی، بجلی نہ ہونے کے سبب تمام علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے، تیز ہوائوں اور طوفانی برسات کے باعث تعلقہ میرپور ساکرو کے گائوں محمد ہاشم کلوئی میں 40 کچے مکانات گرگئے جس کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ہاشم، فرید، گل محمد، عائشہ، گل بانو، ابو احمد اور دیگر زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔