بھارت: برڈ فلو کے باعث ہزاروں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

39

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسا میں ایوائن انفلوئنزا یا برڈ فلو کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں مرغیاں مرگئیں جبکہ ہزاروں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھونیشور سے 19 میل دور ضلع پوری میں پولٹری فارم میں 1800 مرغیاں تلف کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید 20ہزار مرغیوں کو تلف کردیا جائے گا۔