بھارتی گجرات میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے 100 افراد ہلاک ہوگئے

209

بھارتی ریاست گجرات میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد، سورت سمیت مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ احمدآباد میں پچھلے دو روز سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، احمد آباد میں آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل بارش ہوئی۔

بھارتی حکام کے مطابق گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تیز بارش آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے، تمام پرائمری اسکولوں میں منگل کو تعطیل کر دی گئی۔