آئندہ 24 گھنٹے میں بھارت سے ہوا کا شدید دباؤ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، الرٹ جاری

223
Light and heavy rain in Karachi

    کراچی:بھارتی گجرات  سے  ہوا کا شدید دبا ؤآئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا،31اگست تک جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، موسمی صورتحال کے زیراثر طاقتورمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ انتیس اگست سے ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 31 اگست تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، بینظیرآبادمیں تیزہواوں،جھکڑ چلنے،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔