پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو پاکستان کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں پہلی جیت اور کل ملاکر143 ٹیسٹ میچوں میں20 ویں تھی۔پاکستان کے خلاف اس کو بارہ ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔ بنگلا دیش کو ابھی تک 105 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ18 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔
بنگلا دیش کی دس وکٹ کی جیت ٹیسٹ کرکٹ میں انکی وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے وکٹوںکے اعتبار سے اسکی ٹیسٹ کرکٹ میںسب سے بڑی جیت8 وکٹ کی تھی جو اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ مانگا موئی میں جنوری2022 میں حاصل کی تھی۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد بنگلا دیش نے اب گیارہ میں سے نو ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔جنوبی افریقااور بھارت کے خلاف اس نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔ سری لنکا کے خلاف اس نے 18 ویں ٹیسٹ میچ میں اس نے پہلی جیت حاصل کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ16 ویں ٹیسٹ میچ میںپہلی جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف دس ویں اور زمبابوے کے خلاف ساتویں ٹیسٹ میچ میں اس نے جیت کی شروعات کی تھی۔ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ویںٹیسٹ میچ میں اور افغانستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی۔آئیر لینڈ کے خلاف اس نے پہلے ہی میچ میں جیت درج کی تھی۔
بنگلا دیش نے سب سے زیادہ کامیابیاں زمبابوے کے خلاف حاصل کی ہیں۔ زمبابوے کے خلاف اس نے18 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ سات ٹیسٹ میچوں میں اسے کامیابی ہوئی ہے اور تین ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف20 ٹیسٹ میچوں میں سے وہ چار جیتی ہے جبکہ 14 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچ برابر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف19 میں سے دو ٹیسٹ میچوں میں وہ کامیاب رہی ہے جبکہ14 میں اسے کامیابی ملی ہے۔ اسکے خلاف تین ٹیسٹ برابر بھی رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف دو میچوں میں سے ایک میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔آسڑیلیا کے خلاف جو چھ ٹیسٹ میچ بنگلا دیش نے کھیلے ہیں اس میں پانچ میں شکست ہوئی ہے اور ایک ٹیسٹ میں جیت ملی ہے۔انگلینڈ کے خلاف دس میں سے ایک میچ وہ جیتی ہے جبکہ نو میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ بھارت کے خلاف بنگلا دیش نے ابھی تک جو13ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں گیارہ میں اسے شکست ہوئی ہے اور دو ٹیسٹ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں سے بارہ میں اسے شکست ہوئی ہے اور دو ٹیسٹ میچ برابررہے ہیں۔ آئیر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بنگلا دیشی ٹیم نے جیتا ہے۔ اپنے گھرپر بنگلا دیش نے جو77 میچ کھیلے ہیں اس میں13ٹیسٹ میچوں میں اس نے جیت درج کی ہے جبکہ50 ٹیسٹ میچوں میں ہار ہوئی ہے۔ اس نے اپنے گھر پر14 میچ برابر کھیلے ہیں۔ بیرون ملک میں بنگلا دیشی ٹیم نے جو66ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں سات ٹیسٹ میچوں میں وہ فاتح رہی ہے جبکہ55 ٹیسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ ملک سے باہر اسکے چار ٹیسٹ میچ برابر بھی رہے ہیں۔