پشاور،گڈ گورننس کمیٹی کا شکیل خان کیخلاف ثبوت سامنے لانے کا اعلان

80

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلیے تشکیل کردہ گڈ گورننس کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا۔ گڈ گورننس کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا محاسبہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ رکن گڈگورننس کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت میڈیا پر لائے جائیں گے، الزامات تو سب عاید کرتے ہیں لیکن سامنے کوئی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ مزید کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں کر رہے، پہلے شکیل خان کے خلاف کی گئی تحقیقات کو سامنے لائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کوئی سیاسی بات چیت کرنے نہیں دی جاتی، جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔