پاکستان سیاحت و سرمایہ کاری کیلیے موزوں ترین ہے، سفیر ہالینڈ

63

ٹیکسلا (صباح نیوز) ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل دی ورائز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت، پر امن اور سیاحت و محفوظ سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین ملک ہے، یہاں کے عوام پر امن اور مہمان نواز ہیں، ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان بہترین تجارت، سیاحت و دیگر سمیت فنون لطیفہ میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے، پاکستان میں انٹر نیشنل ہیرٹیج کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے، گنداھار آرٹ ویلیج یہاںکے ہنر مندوں کے شاہکاروں کو بہتر انداز میں دنیا بھر میں متعارف کرا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ساتھ دورہ ٹیکسلا کے دوران کیا۔ ہالینڈ کی سفیر جب ٹیکسلا میوزیم پہنچیں تو انہیں گندھاراآرٹ ویلیج پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ ہالینڈ کی سفیر نے کہا کہ ہمیں زیلدار ہائوس ٹیکسلا کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔