اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں وفاقی وزارت داخلہ نے ماما عبدالقدید بلوچ کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے پر انہیں الزامات کا جواب دینے کا موقع دے کر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم دیکھیں گے کہ کسی شخص کانام ای سی ایل پر ڈالنا آئین کے مطابق ہے کہ نہیں، آئین لوگوں کو پسند نہیں، آئین میں کیا لکھا ہے۔ کچھ اور ہی نہ ہوجائے، قانون کو اٹیک نہ کروادیں، قانون دکھائیں، شقیں دکھائیں اگر اس کے خلاف کوئی فوجداری کیس درج نہیں تو جہاںمرضی جائے۔