پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جانب سے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ اجازت نہ ملنے کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، ہمیں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے باوجود اجازت نہیں دی جا رہی۔
شوکت بسرا کے مطابق اجازت نہ ملنے کی وجہ سے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں گے، عدالت سے درخواست کریں گے کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد لاہور میں جلسے کی بھی اجازت دیں۔