کوئٹہ:بلوچستان کےضلع موسی خیل کے علاقےراڑہ شم میں دہشت گردوں نے ناکا لگا کر مختلف گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کرکے 23افراد کوقتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مسافروں پر ظلم ڈھایا ہے، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتار کرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگائے۔
انہوں نے کہاکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، بہت جلد مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائے گے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا تھا، ریسکیو ٹیموں نے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔