پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسہ بھی ملتوی کردی

88

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے 3 روز بعد پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔ پارٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد کرے گی‘ تحریک انصاف تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔قبل ازیں اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی کا لاہور کا 27 اگست والا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی، پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے الزام عاید کیا کہ لاہورہائی کورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جارہا، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار ہے جبکہ لاہور کے کارکنان بھی قیادت سے نالاں ہیں۔