پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

234

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد مدعو کیا ہے، جو کہ رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

پاکستان نے اس اجلاس کیلئے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں، جس میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کی اس دعوت پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ نریندر مودی کے بجائے کسی بھارتی وزیر کو اجلاس میں شرکت کیلئے بھیجا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آخری بار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔