پشاور: اسپتالوں اور طبی مراکز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید

82

پشاور (آئی این پی) پختونخوا کے دارالحکومت میں اسپتالوں اور طبی مراکز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید ہو گئی۔ تمام سیکنڈری کیئر اسپتالوں وطبی مراکز میں 2 ماہ سے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز اور ٹائیفائیڈ ناپید ہو گئی، فنڈز کی عدم دستیابی پر ضلعی صحت آفس اینٹی ریبیز اور ٹائیفائیڈ کی ویکسین نہ خرید سکا، کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر دور دراز سے آنے والے متاثرہ افراد شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، مریض ویکسین کی 7 ڈوزز کے لیے دربدر پھرنے پر مجبور ہیں، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رواں سال 28 فروری کو ضلعی صحت آفس کو 1485 اینٹی ریبیز کی ویکسین ملی تھیں، اینٹی ریبیز ویکسین کا تمام اسٹاک 2 جون کو ختم ہوچکا۔