سکھر (نمائندہ جسارت) ڈگری کالج لائق ماکا گوٹھ کے رہائشی ماکا برادری سے تعلق رکھنے والے علی بخش ماکو، زبیر علی و دیگر نے علاقے کے بااثر پولیس اہلکار نواب اسد ماکو اور یوسی 11 کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان ماکو کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکوائری کر کے کارروائی اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔