لاہورہائیکورٹ کے سینئرترین جج کی راولپنڈی بینچ میں بیٹھنے سے معذرت

193

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاع علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض انجام دینے سے معذرت کر لی۔جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا گیا ہے۔خط کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمے داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ میں فرائض انجام نہیں دے سکتے‘ خط میں کہا گیا ہے کہ سرجری کے بارے میں قائم قام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے۔