پاکستان میں فلڈ ریلیف‘ بحالی کیلیے 215 ملین ڈالر دیے، امریکا

148

اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کیا، امریکا نے فلڈ ریلیف اور بحالی کیلیے 215 ملین ڈالرز فراہم کیے۔ ایک بیان میں جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 100 ملین ڈالرز غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے دیے گئے، لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں غذائی قلت کے باعث خطرے سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف پروگرام کیلیے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا
گیا، ایک لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ 74 ہزار سے زاید حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی گئی، صحت کی سہولتوں کیلیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹریشن مراکز قائم کیے گئے، رواں سال امریکی سفیر نے مزید 486 ٹن فوڈ 39 ہزار بچوں کے لیے فراہم کیا۔ جوناتھن لالی نے کہا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کی گئی، امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔