میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد،عمران خان کا طبی معائنہ

132

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے مکمل کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 8 اگست کو ان کے طبی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔جبکہاحتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست منظور کی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے کیا، اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ 45 منٹ تک جاری رہا، معائنہ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ مارچ میں ذاتی معالج ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے بانی پی ٹی
آئی کے دانتوں کا معائنہ مکمل کر کے رپورٹ ان کی بہن علیمہ خان کو پیش کی تھی۔