عمران خان کی سہولت کاری آج بھی جاری ہے،جاوید لطیف

78

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج بھی سہولت کاری مدھم ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، یہ ریاست کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے، اداروں نے فیض حمید کی شکل میں ایک سرا پکڑا ہے، اگر دوسرا سرا نہ پکڑا گیا تو پہلے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں جمہوریت ہے وہاں جلسے جلوس ریلیاں نکالنے کی اجازت ہوتی ہے۔جہاں احتجاج پْرتشدد ہوا وہاں کی
معیشت برباد ہو گئی یا ریاست ٹوٹ گئی۔ عمران خان 2014 سے آج کے دن تک اسی پر کام کررہا ہے، وزیر آباد والا واقعہ بھی منصوبہ بندی کے تحت ہوا تاکہ ملک کے اندر مارشل لاء لگایا جاسکے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی سہولت کاری مدھم ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔جب میں کہتا تھا کہ اداروں میں بیٹھے لوگ سہولت کاری کر رہے ہیں، اس سے کوئی حادثہ پیش آئے گا تو پھر آپ لوگوں نے دیکھا کہ 9 مئی کا واقعہ ہوگیا۔