پشاور میراتھن ریس چھ ستمبر کوہوگی

125

پشاور (اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا نے6 ستمبر کو پشاور میرا تھن ریس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ 25 کلومیٹر پر مشتمل ریس پشاور میں بی آر ٹی روٹ پر چمکنی سے حیات آبادا سپورٹس کمپلیکس تک ہوگی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے ریس میں ملک بھر سے اتھلیٹس حصہ لیں گے۔ ریس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم جاری کر دیا گیا ہے خواہشمند اتھلیٹس کو تین ستمبر تک رجسٹریشن کرانے کا کہا گیاہے۔اتھلیٹس کو ضرورت کی بنیاد پر ہوٹل کی سہولت دی جائے گی تاہم کسی کو ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔