لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔مختلف علاقوں میں بھاری نفری کے ساتھ پولیس کا سرچ آپریشن،چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 10گرفتار، ملزمان میں اشتہاری ، روپوش، منشیات فروش و مطلوب ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ،چوری شدہ موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد۔ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جانب سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے عادی مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سب ڈویژنز کے تھانوں کی پولیس نے رتوڈیرو، گڑھی خدابخش بھٹو، ماھوٹا ، گیریلو ، لاڑکانہ شہر کے مارکیٹ، حیدری اور دڑی کے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجرموں کی ممکنہ موجودگی والی پناہ گاہوں اور ڈیروں کی تلاشی بھی لی گئی۔متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔ چھاپوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ رتوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم ضمیر شر کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ماھوٹا پولیس نے مطلوب ملزم زاہد دایو کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔گیریلو پولیس نے اشتہاری ملزم پیرانو عرف پیر بخش جتوئی کو بغیر دستاویزات موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ ملزم ضلع قنبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں پولیس کو مطلوب ہے۔دڑی پولیس نے دو مطلوب ملزمان توفیق شاہانی اور عرفان بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدری پولیس نے وسیم نوناری نامی ملزم کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رحمت پور پولیس نے شہری محمد حسن کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا ہے۔بقاپور پولیس نے منشیات فروش ملزم اعجاز لاشاری کو 11 کلو بھنگ سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مارکیٹ پولیس نے مطلوب ملزم پرویز جونیجو کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے ملوث ملزم عابد دایو کو گرفتار کر لیا ہے،دوسری جانب منشیات فروش انور بھٹو کو 5کلو بھنگ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔