سکھر،ڈاکوئوں کیخلاف سندھ پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کافیصلہ

91

سکھر(رپورٹ:۔ آصف خان ) سندھ پنجاب سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی مسلح کارروائی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد سندھ پنجاب پولیس کے مشترکہ بھرپور ٹھوس آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رحیم یار خان پہنچے، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس حکام سے مشترکہ آپریشن کی حکمت عملی کے لیے غیر رسمی بات چیت کی، ضلع گھوٹکی اباڑو روانگی رحیم یار خان سے متصل بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کیلئے مشترکہ آپریشن پر اتفاق رائے کیا گیا ھے .،ادھر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بتایا ھے کہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن ہونے جارہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ایک اور افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا، دھشتگردوں نے پولیس کے جوانوں کو شہید کیا،پولیس مقابلے میں کچھ ڈاکو مارے گئے ہیں۔