کوئٹہ ،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،منشیات برآمد

88

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات بر آمد کرلی ہے۔اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے مطابق شہر کے دو مقامات پرمنشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کی گئی کارروائیوں کے دوران 320 گرام چرس،210 گرام آئس اور 200نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران دوملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرکاری گودام سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہوگئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ژوب کے مطابق4 ہزار ذًڈ بوریاں غائب کرنے کے بعد بوریوں کو مٹی سے بھر کرگودام میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گندم کی بوریوں کے غائب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد چوری کا مقدمہ درج کرکے سرکاری گودام کے انچارج کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمے نے اسکینڈل کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔