تھائی لینڈمیں طیارہ حادثے کا شکار‘ چینی سیاحوں سمیت 9افراد ہلاک

154
تھائی لینڈ میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ کیچڑ سے نکالا جارہا ہے
تھائی لینڈ میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ کیچڑ سے نکالا جارہا ہے

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیاجس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 چینی سیاح اور 2 پائلٹ سمیت 4 تھائی باشندے سوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ بنکاک سے تھائی صوبے ترات جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ بنکاک ائر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیربعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے جنگل میں گرنے والے طیارے کی تلاش شروع کردی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔