مون سون بارشوں میں بلوچستان کے 5465 افراد متاثر ہوئے، پی ڈی ایم اے

212
people of Balochistan were affected

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک5465 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک5465 افرادمتاثرہوئے ہیں، بارشوں میں مختلف واقعات سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں13 افراد زخمی بھی ہوئے،رپورٹطوفانی بارشوں سے158مکانات مکمل منہدم،626مکانات کوجزوی نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال سے 102 ایکڑ پر فصلیں اور35 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا ہے،صوبے میں بارشوں کے دوران 131مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔