اسلام آباد:پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پشاور ائرپورٹ پر منکی پاکس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جو خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا ہے۔ پشاور ائرپورٹ پر مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد مریض کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کے مطابق وزارت صحت صورتحال کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنارہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ائرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ کا عملہ ایئرپورٹس اور انٹریز پوائنٹس پر مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔