اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح عمران خان سے ملنے چلا گیا؟ علیمہ خان

128

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کا جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی
کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملنے چلا گیا؟ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ صبح ساڑھے 7بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ علیمہ خان نے الزام لگایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا۔موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا۔علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔
علیمہ خان