لاہور کی تمام تاجرتنظیموں نے 28اگست کی ہڑتال کی حمایت کردی

31

لاہور(صباح نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور تاجربرداری، نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سزا بھگت رہی ہے ،ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ، بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں ، تاجر دشمن اسکیم کے خلاف 28اگست کو کراچی سے خیبر تک مکمل شٹر ڈائون ہڑتا ل ہو گی ۔ ملک گیر مشاورت کر رہے ہیں کہ اگر 28 اگست کی شام تک حکومت نے ٹیکسز واپس نہ لیے تو اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور ہم دو دن کی ہڑتال کی طرف بھی جا سکتے ہیں اور اس بات پر غورکر رہے ہیں کہ غیر معینہ مدت کیلئے پاکستان کے شٹر اور صنعتوں کو بند کر دیں۔