جامعہ کراچی اور آ ئی ٹی ایس کے درمیان لیٹر آف انٹیٹ پر دستخط

116

کراچی(کامرس رپورٹر) جامعہ کراچی اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر سندھ چیپٹر(آئی ٹی ایس)نے بدھ کے روز بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کی زرعی برآمدات کو بڑھانے اور عالمی منڈی تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ (ایل اوآئی) پر دستخط کئے جس کے تحت جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ کو مقامی طور پر تیارکی جانے والی مصنوعات ودیگر اشیائے خوردونوش کی بین الاقوامی منڈیوں کے معیارکے مطابق تیاری اور ان تک رسائی کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں پائی جانے والی بیشتر اشیائے خوردونوش بہترین ذائقہ،خوشبو اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے باوجود بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل نہیں کرپارہی ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے معیارات پر پورانہ اْترنا ہے جس کی ایک بڑی وجہ تربیت اور وسائل کا فقدان ہے۔آئی ٹی ایس اس حوالے سے جامعہ کراچی کے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ پاکستانی مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو بین الاقوامی منڈیوں کے معیار کے مطابق تیارکرنے میں مقامی صنعتوں کی مددکرسکیں۔