ظفر محمود چوہدری لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر بن گئے

121

لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری 23 اگست تک لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل بھی وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ظفر محمود چوہدری پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشنز کے صدر بھی ہیں جو پاکستان کی کاروباری برادری کے فائدے کے لیے افریقی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وہ افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی روابط قائم اوراسے مستحکم کرنے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے سو سے زائد ممالک کے تجارتی دورے کیے اور بہت سے تجارتی وفود کی سربراہی کی ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔