اہلِ کراچی کی بدقسمتی:کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی

195
more expensive

کراچی:کراچی میں رہنے والوں  کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی، جس میں کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید 3.09 روپے فی یونٹ اضافہ  کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی اس نئی درخواست پر نیپرا 29 اگست کو سماعت کرے گی اور درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 6 ارب 20  کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی نیپرا نے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 5.76 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔