ایران میں بس حادثہ میں میتوں اور زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان

294

تہران :ایران میں بس حادثہ میں میتوں اور زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میتوں کی شناخت مکمل کا عمل مکمل کر لیا گیا،  ایران میں تعینات پاکستانی سفیرمدثرٹیپو یزد میں موجود ہیں جبکہ یزد کے گورنر کے ساتھ پاکستان کے سفیر مسلسل رابطہ میں ہیں ۔

اطلاعات ہے مطابق سفارتخانے کے 2 افسران اور 4 سٹاف ممبرزبھی یزدمیں موجود ہیں، سفیر پاکستان مدثر ٹیپومختلف اسپتالوں میں زخمی پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے، میتوں وزخمیوں کی وطن واپسی کے بعدہی مدثرٹیپو تہران جائینگے۔