قنبر علی خان: اسکول ٹیچر قتل معاملہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا نوٹس

84

قنبر علی خان / لاڑکانہ (نمائندگان جسارت) ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ کے تھانہ کشمور کی حدود میں 2 گروپس میں پرانے تنازعے پر قتل ہونے والے اسکول ٹیچر 40 سالہ فہد علی کھوسو کے قتل کے معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیے۔