پی ٹی آئی جلسہ:اسلام آباد انتظامیہ نے اچانک اجازت نامہ منسوخ کردیا

270
nationwide protest on Friday

اسلام آباد:تحریک انصاف کے کل 22 اگست کو ہونے والے جلسے سے متعلق  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اچانک اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل کے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا، جس کے بعد چیف کمشنر نے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد جلسہ کرنا کوئی غیر قانونی نہیں، ہم عدالت سے اجازت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے کا انعقاد کررہے ہیں اور اس بار کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر سخت مزاحمت کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ جلسے سے قبل مارچ کی قیادت خود کریں گے۔