اسرائیل  پراچانک حملہ کرکے حیران کر سکتے ہیں،  ایران

186

     نیویارک:اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے حماس تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر اسرائیل کے خلاف ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم کسی بھی وقت اسرائیل کو اچانک غیر متوقع حملے سے حیران کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہاکہ  کسی بھی جوابی اقدام کا مقصد اسرائیل کو سزا دینا اور مستقبل میں ایران میں کسی بھی حملے کو روکنا ہے”، ہماری کوشش ہےکہ ہماری کارروائی سے قبل غزہ جنگ بندی ہوجائے تاکہ اس بات چیت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

خیال رہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا انتظار کا عرصہ طویل ہو سکتا ہے، اس بار ان کے ملک کا جواب پہلے سے بہت مختلف ہو گا۔