کراچی سمیت صوبے کے زیر التوا منصوبوں کے فنڈز روک لیے گئے

104

کراچی ( رپورٹ محمدانور) حکومت سندھ نے مالی سال 2024ء تا 25ء کے لیے کم و بیش 100 اسکیموں کے فنڈروک دیے ہیں اور تمام پرانی والی التوا میں پڑی ہوئی تمام منصوبوں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے بھر کی چھوٹی بڑی کم و بیش 100 اسکیموں پر گزشتہ کئی سال سے کام جاری رہنے اور یہ اسکیمیں مکمل نا کیے جانے کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ پرانی اسکیموں کے مکمل ہونے تک کسی نئی ترقیاتی اسکیم کی منضبط نہ دی جائے اور نہ ہی ان کے لیے فنڈ مختص کیے جائیں، ان اسکیموں کی تکمیل تک زیر التوا یا نامکمل منصوبوں پر فنڈنگ روک دی گئی ہیں۔اس فیصلے سے کراچی کی ایک درجن سے زائد پرانی اسکیمیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جب تک تمام زیر تکمیل منصوبے مکمل نہ کیے جائیں اس وقت تک کسی نئی اسکیم کی منظوری نہیں دی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی اسکیموں کی اجازت دیے جانے تک تمام محکمے صرف پی سی ون کی تکمیل پر توجہ دیں اور نئے منصوبوں کے لیے قطعی منصوبہ بندی کریں۔