سی ایس ایس افسران کی لسٹ سے متعلق گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا، عدالت عظمیٰ

72

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ اگر سی ایس ایس افسران کی سنیارٹی لسٹ درست نہیں بنی ہوئی تو کیوں نہ اس حوالے سے ہم گھر کو ٹھیک کریں، یہ تونہیں ہوسکتا کہ ایک غلط چیز چل رہی ہو تو ہم اس کو چلنے دیں، یہ زندہ مسئلہ ہے جب تک لوگ ریٹائرڈ نہیں ہوں گے اس وقت تک یہ معاملہ چلتا رہے گا۔ جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔