ڈاکٹر حمیرا طارق ڈپٹی سیکریٹریز کے ہمراہ کراچی پہنچ گئیں

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئیں ،وہ اپنے دورے کے دوران ناظمات اضلاع کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گی۔بعد ازاں ڈاکٹر حمیرا طارق صوبے میں کام کی صورتحال کا جائزہ لیں گی اور ذمے داران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گی ،ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،عطیہ نثار اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں بھی موجود ہوں گی۔