کوئٹہ،پکڑی گئی منشیات سپاری، سگریٹ ،گٹکا اور نسوارتلف

87

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز نے صوبے میں پکڑی گئی منشیات تلف کر دی، جس میں سپاری، سگریٹ، گٹکا اور نسوار سمیت دیگر اشیا شامل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام منشیات اور ممنوعہ اشیا کے جلانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل میں پکڑی جانے والی منشیات اور ممنوعہ اسمگل اشیا جلا کر تلف کر دی گئی، تلف کی جانے والی اشیا میں 65542 کلو گرام سپاری،88643 سگریٹ، 46019گٹکاور 945 پیکٹ نسوار مکس شامل ہے۔ اس موقع پر کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کو جلانے کی تقریب کا انعقاد معاشرے میں اس ناسور کے خلاف آگاہی اجاگر کرنا ہے پاکستان کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور منشیات کے خلاف جہاد جاری رکھے گی۔