کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں منگل کی صبح سے کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 8.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کورنگی میں 5.6 ملی میٹر، گڈاپ میں 3.4، اورنگی ٹان میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ میٹ کمپلیکس میں 2.6، گلشن حدید اور سرجانی ٹاون میں 2 ملی میٹر باش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔