نارووال:نواحی علاقے میں ایک گاؤں سے بھارتی ساختہ ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ظفروال کے علاقے میں نالہ ڈیک کے گاؤں سے 2 ٹینک شکن بارودی سرنگیں ملیں، جنہیں سول ڈیفنس کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دونوں سرنگیں بھارتی ساختہ تھیں۔
بی ڈی ایس حکام کے مطابق لہڑی گاؤں سے برآمد ہونے والی ٹینک شکن بارودی سرنگ کا وزن 18 پاؤنڈ تھا جو ایم فائیو کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اسی طرح دوسری سرنگ بھی اتنے ہی وزن کی تاہم اسے اینڈ تھری کہا جاتا ہے۔