پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

187

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز اور افسروں نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباددی پیش کی۔