پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت

261
Denmark approves

 اسلام آباد :وفاقی وزارت صحت  نے  کا کہنا ہے  کہ پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کے ویرئینٹ کلیڈ ون (Clade I) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،عوام احتیاطی تدابیر اپنائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی  وزارت صحت  نے کہاکہ  2022 سے 2023 کے درمیان ایم پاکس کے کیسز بنیادی طور پر کلیڈ ٹو سے منسلک تھے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس (ایم پاکس) وائرس کو دو بنیادی کلیڈز Clade I اور Clade II میں تقسیم کیا ہے، کلیڈ ون ویرئینٹ کلیڈ ٹو کے مقابلے خطرناک علامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

 وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حالیہ طور پر افریقہ میں جاری ایم پاکس وبا کلیڈ ون سے منسلک ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کلیڈ ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے، عوام کو وبائوں سے محفوظ رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔