صدر مملکت کا باجوڑ میں پاک فوج  کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

256
the war against terrorism

اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری نے  باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت  نے کہا ہے کہ قوم کے شہدا قوم کا فخر ہیں، پوری قوم  ان کی احسان مند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کوشش کو ناکام بنایا اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

آصف زرداری  نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے  اور ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔