چینی کوسٹ گارڈز نے الزام لگایا ہے کہ فلپائن کا ایک چھوٹا جہاز جان بوجھ کر ایک چینی جہاز سے ٹکرایا ہے۔
یہ واقعہ بحیرہ جنوبی چین میں رونما ہوا ہے جس کے باعث دو طرفہ تعلقات میں مزید کشیدگی در آئی ہے۔
چینی کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی بڑھی ہے کیونکہ کئی ممالک کے جہازوں نے غیر معمولی طور پر مہم جوئی کی کوشش کی ہے۔ اس معاملے میں چین نے غیر معمولی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں متعدد جزائر کے حوالے سے ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔ فلپائن اُن ممالک میں نمایاں ہے جن کا چین سے سمندری حدود اور دیگر امور کے حوالے سے مختلف معاملات پر تنازع چلتا رہا ہے۔