پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معظم علی نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات، دوطرفہ روابط سے بڑھ کر بھائی چارے کے ہیں۔ بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے مفادات ہیں۔ مجھے یقین ہے ثقافت بھی ایک ایسا ہی شعبہ ہے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک متحرک فلم انڈسٹری ہے۔ فلم ’گنجل‘ پاکستانی چائلڈ لیبر کارکن اقبال مسیح کی زندگی اور قتل پر مبنی فلم ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر شعیب سلطان نے عرب نیوز کو بتایا یہاں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب فلم کی کاسٹ اور عملہ فلم کی سکریننگ کے لیے سعودی عرب آیا ہو یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے اور ہم ایک ہیرو کا جشن منا رہے ہیں۔ اس کا نام اقبال میسح تھا وہ مزدور اور انسانی حقوق کے بارے میں بات کرتا تھا یہ ایک بہت اہم موضوع ہے۔ ہم فلم کی سعودی عرب میں نمائش کے لیے پر جوش ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ ایک طرح سے عالمی فلم ہے ہم کئی فیسٹول میں جا چکے ہیں اس فلم کو سعودی عرب میں دکھانا چاہتے تھے جو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ہمیں بہت سے مواقع نظر آتے ہیں اور لوگ تعاون کرنے کے لیے پر جوش ہیں جبکہ مرکزی اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا سفارت خانے کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس پاکستان اور اس کے لوگوں کا مثبت اور زیادہ حقیقی امیج بناتے ہیں۔ فلم پریمیئر کے موقع پر پاکستانی ثقافت اور پکوانوں کے ایک حصے کے طور پرآم اور مختلف فنکاروں کے 40 سے زیادہ فن پارے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔