دمام میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کےآفس میں یوم آزادی کی شاندارتقریب

217

دمام میں پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے ) شرقیہ ریجن کے آفس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گی۔ا جس میں عملے سمیت کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی دمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا مقررین سے پہلے قومی ترانہ پڑھا گیا جو سب نے بڑے احترام سے سنا بعدازاں تقریب سے ( پی آئی اے ) شرقیہ ریجن کے منیجر راحت اللہ خان وزیرنے پوری پاکستانی قوم کو77ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی پر ہم سب کو یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم ایک متحد اور مضبوط پاکستان کے لئے کوشش کریں گے انہی بنیادی نکات کو پیش نظر رکھ کر ہم اپنی قوم کی عزت وقار کو بلند کر سکتے ہیں ملک و قوم کی عزت میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری اور عزم کے ساتھ نبھائیں پاکستان کو عزت دینے کے لئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنی ذاتی، سماجی ، اور قومی زندگی میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک مضبوط اور باوقار پاکستان بنا سکیں راحت اللہ خان وزیر نے مزید کہا کہ جب تک قوم بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر نہیں پائے گی قیام پاکستان کا مقصد پورا نہیں ہوگا راحت اللہ خان وزیر اور دیگر کمیونٹی اکابرین نے بانیان پاکستان اور ان کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی تقریب کے آخر میں پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ خوبصورت قومی تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے پی آئی اے کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا