عدالت عظمیٰ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا

78

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظیٰ پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق کیس کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا، ایڈووکیٹ حامد خان نے بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنی تھی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹی فکیشن دونوں معطل کردیے تھے۔