منکی پاکس: کراچی ایئر پورٹ پر تمام ائیرلائنز کے مسافروں کی اسکریننگ

222
flights canceled

کراچی:کانگو اور اس سے ملحقہ دیگر افریقی ممالک میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرتمام ائیرلائنز کے مسافروں کی اسکریننگ  کے لیے طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونِ ملک پروازوں میں ڈس انفیکشن اسپرے مرحلہ وار شروع کیے جارہےہیں،  ایئر پورٹس کے انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی منکی وائرس کی اسکریننگ کی گئی جہاں دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ منکی پاکس وائرس کے پھیلنے کے پیش نظرحکومت نے بچاؤں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، اس حوالے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی باقاعدہ اسکریننگ کی جارہی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے لیے کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں ہے۔